سٹی 42 : اسٹیٹ بینک نے نوعمر افراد کے لیے انفرادی بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی ۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹین ایجرز اب اپنے نام سے بینک اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل والیٹ استعمال کر سکیں گے ۔ نئے فریم ورک کا مقصد نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختار بنانا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اقدام نوجوانوں میں مالی شعور اور ذمہ داری کو فروغ دے گا۔ 13 سے 18 سال کے تقریباً 26 ملین نوجوان اس سہولت سے مستفید ہوں گے ۔
ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نوعمر افراد اب خود اپنے اکاؤنٹس کا انتظام اور لین دین کر سکیں گے۔ ریگولیٹڈ نظام کے تحت نوجوانوں کو محفوظ مالی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ نیا فریم ورک نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ اقدام مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی اور اسٹیٹ بینک کے اسٹریٹجک پلان کا حصہ ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پالیسی ایک مضبوط اور مالی طور پر باخبر نوجوان نسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔