سٹی 42:بحران کے دوران معیشت کے تحفظ کیلئے لاہور چیمبر کی وار ایڈوائزری جاری کردی گئی ۔
لاہور چیمبر کی ممبران کیلئے بزنس تسلسل اور رسک مینجمنٹ گائیڈ لائنز جاری کی گئی ۔ لاہور چیمبر کے مطابق علاقائی جنگی صورتحال میں پاکستان کیلئے نئے معاشی مواقع پیدا ہو رہے ہیں،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کاروبار کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا گیا ۔ گوادر اور کراچی بندرگاہیں عالمی تجارت کیلئے متبادل راستہ بن سکتی ہیں ۔
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا پاکستان علاقائی تجارتی راہداری بننے کی صلاحیت رکھتا ہے،خلیجی ممالک میں خوراک کی قلت، پاکستانی برآمدات بڑھانے کا موقع ہے۔
برآمدات بڑھاتے وقت مقامی غذائی تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔کاروباری برادری کو توانائی اخراجات اور سپلائی چین مسائل کا سامنا ہے۔زیر التوا ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادائیگی کی جائے، بینکوں سے قرضوں میں سہولت اور ورکنگ کیپیٹل سپورٹ کی جائے۔پورٹ اور شپنگ چارجز کم کئے جائیں۔برآمدات کے تسلسل کیلئے حکومتی تعاون ناگزیر ہے۔
کاروبارو مالی خطرات کم کرنے کیلئے ایڈوائزری پر عمل کریں۔لاہور چیمبر کا کاروباری مسائل پر حکومت سے مسلسل رابطے کا عزم کیا۔ موجودہ بحران میں بروقت فیصلے معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App