ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سے متعلق اہم فیصلہ

ایف بی آر کا الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان نے الیکٹرانک سیلز ٹیکس انوائسنگ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرڈ کاروباروں کیلئے ڈیجیٹل انوائس جاری کرنا اور سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انٹیگریشن کے عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے اور اس کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اب کاروبار ایک سے زائد لائسنس یافتہ انٹیگریٹرز کی خدمات حاصل کر سکیں گے، جس سے تکنیکی مسائل اور کاروباری مشکلات میں کمی آئے گی۔

نئے قواعد کے مطابق سیلز ٹیکس انوائس میں تبدیلی، منسوخی یا ڈیلیٹ کرنے کیلئے 72 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔ 72 گھنٹوں کے اندر درستگی صرف حقیقی غلطی کی صورت میں ممکن ہوگی، جبکہ 72 گھنٹوں کے بعد انوائس میں کسی بھی تبدیلی کیلئے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ بغیر اجازت تاخیر سے کی گئی تبدیلی کو قواعد کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق نئے احکامات سے جعلی انوائسز اور ٹیکس فراڈ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل انوائس جاری کرنے کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت اور نگرانی کو بہتر بنانا ہے، جبکہ اس اقدام سے ٹیکس وصولیوں میں بہتری اور معیشت کی دستاویز بندی کو فروغ ملے گا۔