ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نکاسی آب  آپریشن جاری، واساحکام کی ڈپٹی کمشنر لاہور کو بریفنگ

لاہور میں نکاسی آب  آپریشن جاری، واساحکام کی ڈپٹی کمشنر لاہور کو بریفنگ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ ہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں نکاسی آب کی نگرانی کریں ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور مٰیں بارش کے بعد سے نکاسی آب آپریشن کاسلسلہ رات سے الصبح تک جاری رہا ۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور واسا و ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں موجود ہے۔ 

ڈی سی لاہور نے رات گئے تحصیل راوی اور علی الصبح لبرٹی چوک کا دورہ کیاہے۔ اس موقع پر واسا حکام نے ڈپٹی کمشنر کو نکاسی آب کے آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی  اور بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور واسا کا عملہ مشینری کے ہمراہ مکمل طور پر فیلڈ میں متحرک ہے۔ 
 انہوں نے ہدایت کی کہ واسا تمام علاقوں خصوصاً نشیبی علاقوں سے پانی کی مکمل نکاسی یقینی بنائے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو جاری رکھے۔

ڈی سی لاہور نے بتایا کہ انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات سے محفوظ رکھا جائے۔