ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کراچی :دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری   

 کراچی :دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور ڈیری فارمرز کے درمیان مذاکرات کے بعد کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دودھ کی نئی ریٹیل قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کیلئے دودھ کی فی لیٹر قیمت 215 روپے، ہول سیلرز کیلئے 225 روپے جبکہ ریٹیلرز کیلئے 240 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Caption

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دودھ کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کراچی ڈیری فارمرز سے تجاویز طلب کی تھیں۔ اس سلسلے میں ڈیری فارمرز اور دودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔

ترجمان کراچی ڈیری فارمرز   شبیر ڈار نے بتایا تھا کہ کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان اجلاس ہوا جس میں قیمتوں سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران کمشنر کراچی کو ضروری کام کے باعث جانا پڑا تھا اور اس وقت قیمت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔

بعد ازاں مذاکرات مکمل ہونے کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت شہر میں دودھ کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔