ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی طیارہ گرکرتباہ،29 افراد ہلاک

روسی طیارہ گرکرتباہ،29 افراد ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 26 کریمیا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

 حکام نے بتایاکہ اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ کا ائیرٹریفک کنٹرولر  سے رابطہ منقطع ہوا جس کے بعد طیارے کو حادثہ پیش آیا،  ریسکیو ٹیم طیارےکے ملبے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی لگتی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔