ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغاز

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ  میں ای پاسپورٹ کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستانی قونصل خانہ جدہ کے مطابق اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جدید سفری دستاویزات کی سہولت میسر آئے گی۔

ترجمان کے مطابق ای پاسپورٹ کی نمایاں خصوصیات میں ڈیٹا کا تحفظ بذریعہ لیزر پرنٹنگ اور مائیکرو چپ ٹیکنالوجی شامل ہے، جس سے پاسپورٹ کو زیادہ محفوظ اور جدید بنایا گیا ہے۔ ای پاسپورٹ میں متعدد سکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ جعلسازی اور ڈیٹا چوری کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق ای پاسپورٹ کے اجرا سے امیگریشن کا عمل تیز اور آسان ہوگا جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سکیورٹی فیچرز کی بدولت پاکستانی پاسپورٹ کی سکیورٹی مزید بہتر ہو جائے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اب قونصل خانہ جدہ سے ای پاسپورٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔