سٹی 42 : دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے۔
پنجاب پولیس کی اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2574 ملزمان گرفتار اور 2536 مقدمات درج ہوئے، جبکہ چار لاکھ 33 ہزار 760 پتنگیں، 15 ہزار سے زائد چرخیاں برآمد ہوئیں،ساتھ ہی 2174 کیسز کے چالان جمع ہوئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہورمیں 772 ملزمان گرفتار جبکہ 777 مقدمات درج ہوئے۔ لاہور میں ملزمان سے 21621 پتنگیں، 1040 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں ۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار، 11866 مقدمات درج ہوئے ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔