گھر میں گھس کر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر نوجوان قتل

گھر میں گھس کر ڈاکوؤں کی لوٹ مار، مزاحمت پر نوجوان قتل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشتیاق ربانی :    پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے علاقے چھنی نگروٹہ کے ایک گھر میں 8 ڈاکوؤں کی لوٹ مار کرتے ہوئے خواتین سے مبینہ بد تمیزی، مقتول کی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائر سے 20 سالہ فرحان کو قتل کردیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے اہل خانہ  کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی جس پر لڑکی نے ڈاکو کو گلاس دے مارا،  مقتول بھائی فرحان کی مذکورہ ڈاکو سے مزاحمت کرنے پر اُنہوں نے مشتعل ہو کر اُسےقتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران اہلِ خانہ پر تشدد بھی  کیا اور انہیں یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

  ڈاکو لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان لوٹ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈر بھی ساتھ لے گئے جبکہ ایک راہ گیر سے موٹر سائیکل بھی چھین لی۔ڈی پی او نارووال کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer