(درنایاب)واسا نے رمضان المبارک کے لئے ٹیوب ویل ٹائمنگ جاری کردی، پہلا دورانیہ صبح 2:30 سے 5 بجے صبح ہوگا ۔
رمضان المبارک میں ٹیوب ویلز کے اوقات کا ر کادوسرا دورانیہ صبح 8 بجے سے 10 بجے ہوگا ۔ تیسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے2 بجے دوپہر تک ہوگا ۔ آخری دورانیہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگا۔ واسا نےشہریوں سے ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران پانی کو گھر پر ذخیرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔