ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کون تھی ،کس نے قتل کیا ؟لڑکی کی شناخت معمہ بن گئی

could not be identified
کیپشن: girl dead body found
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ہربنس پورہ کے علاقے رضوان گارڈن نہر کے قریب خاتون کی لاش برآمد،خاتون کی عمر پچیس سے تیس سال کے درمیان ہے  جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے رضوان گارڈن نہر کے قریب خاتون کی لاش برآمد ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا، مقتولہ کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ عمر پچیس سے تیس سال معلوم ہوتی ہے، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایک او رواقعے میں اسلام پورہ کی علاقے میں شہری نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفی اعظم نے قرضہ ادا نہ کرسکنے پر خودکشی کی، متوفی اعظم رکشہ ڈرائیور تھا اور کسی سے سود پر رقم لے رکھی تھی اہل خانہ کسی عزیز کی شادی میں گئے تو اعظم نے گھر میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔ 37 سالہ متوفی اعظم کے دو کم سن بچے ہیں ۔ لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی گئی۔