سوئی ناردرن گیس کمپنی کا صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔

 پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،  ملک  میں اب تک مہلک وائرس سے 2001 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ  26 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا،مارکیٹیں، سینما گھر، شادی ہالز، تعلیمی ادارے سب بند ہیں، لاہور گھروں میں محصور ہیں۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن  کی وجہ سے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی۔

 سوئی ناردرن حکام کے مطابق کنکشن منقطع کر کے صارفین کو مشکلات میں نہیں دھکیل سکتے، معمولات زندگی بحال ہونے پر ریکوری کی جا سکے گی،  کورونا وائرس کی وجہ سے کنکشن لگانے والی ٹیموں کو بھی کام سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لیسکو نے بھی گھریلو صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، لاک ڈاؤن تک بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دو سے تین ماہ تک بل جمع نہ کروانے اور اقساط میں جمع کروانے والوں کے بجلی کنکشن بھی منقطع نہیں ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer