ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار

 ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذفی بٹ: بزدار حکومت کا ایک اور بروقت احسن اقدام، ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار ہوگیا،
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ایکسپوسنٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار فیلڈ ہسپتال میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے، وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان میں بھی  کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،  ملک میں 220 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے سندھ میں 110،خیبرپختونخوا میں 32، پنجاب میں 25،    گلگت بلتستان میں 36 ، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد  میں 7  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد2001 ہو گئی، کورونا وائرس سے  مزید تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی تعد اد 26 ہوگئی ہے۔ 

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد154 ہوگئی،  پنجاب میں کورونا وائرس کے708 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت او رزندگی کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer