آرفن کیئر ہوم میں پرورش پانیوالے 16 طلباء و طالبات کی گریجویشن مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد

آرفن کیئر ہوم میں پرورش پانیوالے 16 طلباء و طالبات کی گریجویشن مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آغوش آرفن کیئر ہوم میں پرورش پانے والے 16 طلباء و طالبات کی گریجویشن مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گریجویشن ڈگری مکمل کرنے والوں میں 13 طلباء اور 3 طالبات شامل ہیں۔ 
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے  "آغوش آرفن کیئرہوم " میں زیرتعلیم بچوں کی گریجوایشن مکمل کرنے کے اعزاز میں گزشتہ روز لاہور  کےآغوش کمپلیکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں  16 طلباء و طالبات کو گریجویشن مکمل کرنے پر شیلڈز  اور انعامات سے نوازا گیا ۔

چیئرمین آغوش کمپلیکس ،ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ادارہ آغوش" معاشرے کے یتیم اور بے سہارا بچوں کی  پرورش ،تعلیم و تربیت اور کفالت کا ایک بہترین ادارہ ہے۔  شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری نے معاشرے کےیتیم اور بے سہارا طبقات کی مدد اور خدمت کے لیے آغوش آرفن کیئر ہوم کی صورت میں ایک عظیم ادارہ بنایا جہاں سے ہزاروں بچےاب اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر معاشرے میں کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ کا  ارشاد گرامی ہے کہ  جو شخص یتیم بچوں کی کفالت کرے گا قیامت کے دن  اسے آپﷺ کا قرب نصیب ہوگا۔ انہوں نے آغوش آرفن کیئر ہوم میں زیر پرورش بچوں پر زور دیا کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرے کے مفید شہری بنیں ۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر ) مبشر اقبال نے شرکاء کو آغوش آرفن کیئر ہوم کا تعارف پیش کیا اور ڈاکیومنٹری دکھائی۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں انہوں نے تقریب میں آئے مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر سایہ آغوش آرفن کیئر ہوم لاہور سمیت  پاکستان کے پانچ شہروں میں ہزاروں یتیم اور بے سہارا بچوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

تقریب میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور چودھری ، نائب صدر الخدمت فائونڈیشن ذکراللہ مجاہد، سابق سینئر صوبائی وزیر محمد رضوان اورحمیرا بھٹو نےبھی خطاب کیا اور آغوش آرفن کیئر ہوم  کے انفراسٹرکچر ، بچوں کے لیے کھانے اوررہائشی انتظامات اور بہترین تعلیمی ماحول کی تعریف کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آغوش آرفن کیئر ہو م یتیم بچوں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے روشنی کی ایک کرن ہےیتیم کی کفالت بہترین عبادت اور خدمت ہے۔  ادارہ آغوش آرفن کیئر ہوم  معاشرے میں موجود یتیم اور بے سہارا بچوں کی خدمت کیلئے بےمثال قومی، ملی و دینی خدمات انجام دے رہا ہے جس پر شیخ الاسلام پروفیسرڈاکٹر طاہرالقادری اورڈاکٹر حسین محی الدین قادری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تقریب میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن برطانیہ سے آئے مہمانان زین شبیر ،مزمل رفیق ،سید وسیم اور اویس سرور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین آغوش کمپلیکس ،ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے 16 گریجویٹ طلبہ اور طالبات میں  شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے ۔

تقریب میں چیئرمین آغوش کمپلیکس ،ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور چودھری ، نائب صدر الخدمت فائونڈیشن ذکراللہ مجاہد، سابق سینئر صوبائی وزیر محمد رضوان اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن برطانیہ سے آئے زین شفیق ، مزمل رفیق اویس سرور اور دیگر افراد نے تقریب میں شریک ہوئے۔ 

تقریب میں فضہ حسین قادری، عمارہ مقصود قادری کرنل (ر) محمد فیصل عزیز،راجہ زاہد ، کرنل (ر) محمد احمد،  علامہ محمد عباس نقشبندی،  پرنسپل آغوش گرائمر سکول عمران ظفر بٹ، شیخ احسن ،میاں زاہد الاسلام ، الطاف حسین رندھاوا،رومانہ مبشر،منہاج ویلفیئر فائونڈیشن برطانیہ سے کائنات الطاف ،سبین اقبال ،کرن اشرف ،ایمن انور سمیت آغوش آرفن کیئر ہوم  میں زیر پرورش بچوں طلباء و طالبات اور اساتذہ اور منتظمین نے شرکت کی۔