ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کا شمار دنیا کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔

 
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 اکتوبر ورلڈ سٹیز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہری علاقوں کو درپیش مسائل کے حل، ترقی، عالمی تعاون کے فروغ اور مواقعوں کو اجاگر کرنا ہے۔

سموگ اس وقت لاہور کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جو کئی سالوں سے عذاب مسلسل کی طرح لاہور کے باسیوں کو گھیرے میں لیے ہوئے ہے، سموگ کے باعث لاہور کے باسیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سموگ کے باعث تو نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے۔

لاہور میں فی الوقت تو صاف اور میٹھا پانی دستیاب ہے مگر اس کی سطح تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے شہر کی آبادی کا بڑا حصہ، خاص طور پر گنجان علاقوں میں صاف پانی اور نکاسی آب کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔

اتنی زیادہ  آبادی کے لیے ہر روز بڑی تعداد میں اشیاء خورد و نوش کی ضرورت پڑتی ہے، مگر  افسوس کہ طلب و رسد میں عدم توازن کی وجہ سے شہر میں ملاوٹ شدہ اور ناقص اشیا خوارک بھی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جاتی ہیں۔

آبادی کے اس قدر پھیلاؤ سے لاہور کے ارد گرد زرعی زمینیں جن پر خوراک کاشت ہوتی ہے، ان پر رہائشی آبادیاں قائم ہوچکی ہیں، جس وجہ سے لاہور میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اجناس کے معیار میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں تعلیمی مراکز، تفریحی مقامات، اور صحت مراکز میں بے پناہ رش ایک عام بات بن چکی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کا سیلاب، اکثر جگہوں پر تو سڑکیں، اپنی گنجائش کی آخری تک پہنچ چکی ہیں، شاید اب سڑک کو مزید کشادہ کرنا ممکن بھی نہ ہو۔