غیر قانونی مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، کل سے آپریشن ہوگا

غیر قانونی مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن، کل سے آپریشن ہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی)غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کا آج آخری دن ہے جس کے بعد کل سے ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا۔

 وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کوبے دخل کردیا جائے گا۔سنگین جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت آر پی اوز، ڈی پی اوز کا اجلاس ہوا،اجلاس میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی شہریوں کےانخلا کےپلان کوحتمی شکل دیدی گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا ہے کہ اداروں کےساتھ مکمل رابطےمیں ہیں،غیرقانونی مقیم افرادکےانخلا کےحکومتی فیصلےپرمن و عن عمل کرائیں گے۔3نومبرسےپنجاب بھرمین مرحلہ وارغیرقانونی مقیم تارکین وطن کےانخلاکاآغازہوگا،لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،شیخوپورہ سےغیرقانونی مقیم شہریوں کاانخلاہوگا،فیصل آباد،ساہیوال،ملتان،بہاولپوراورڈی جی خان سےبھی انخلا ہوگا،غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کومخصوص پوائنٹس سےپنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جائیگا،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کو منتقلی عمل کے دوران ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جائیگا۔
سوالاکھ افغانیوں کی واپسی 
ذرائع کے مطابق کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس اپنے وطن جاچکے ہیں۔کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔ 

 انتظامیہ نے پرانے حاجی کیمپ کے قریب کیمپ قائم کردیے ہیں اور یکم نومبر سے غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرکے پہلے ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا اور یہاں سے انہیں واپس ان کے ملک بھیجا جائے گا۔

 نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔