ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھمکیوں پراتر آئے ۔خطرناک نتائج کی دھمکی دے دی ۔
عمران خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟
جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟ pic.twitter.com/U4G9FiN84W
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2022
یا د رہے پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے،یہ مارچ آج سادھو کی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا ۔
واضح رہے کہ عمران خان کے کنٹینر نے نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم کو کچل دیا تھا ، جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کو سپردخاک کیا گیا۔