ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی خدشات کی بنا پر شہر بھر کی مارکیٹیں بند

سکیورٹی خدشات کی بنا پر شہر بھر کی مارکیٹیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) سکیورٹی خدشات کی بنا پر شہر کی تاجر برادری نے وال سٹی، شمالی لاہور،سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مارکیٹس بازار اور پلازے مکمل بند کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں راستوں کی بندش اور احتجاج کے پیش نظر تاجر برادری نے تمام چھوٹی بڑی اہم مارکیٹیں بند کردیں۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، لوہا مارکیٹ مصری شاہ، رنگ محل سوہا بازار، موچی گیٹ کھلونا مارکیٹ، انارکلی بازار، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، اُردو بازار، سرکلر روڈ کے اطراف کی مارکیٹیں بھی بند کردی گئیں۔

سونے کے تاجروں نے بھی مارکیٹیں بند کردی ہیں، شاہ عالم، نسبت روڈ، لوہا مارکیٹ اور اچھرہ سمیت متعدد مارکیٹوں میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ شاہ عالم مارکیٹ، رنگ محل چوک، سوہا بازار، نسبت روڈ اور اچھرہ سمیت متعدد مارکیٹوں میں تاجر برادری نے بھی ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں اور شدید احتجاج کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer