(سٹی 42) محکمہ داخلہ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کررہے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ جس کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، 5 یا 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے،اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق رینجرز کو پنجاب کے تمام حساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔