ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجاج کرام کو آبِ زم زم کیسے ملے گا؟ نئی پالیسی جاری

 حجاج کرام کو آبِ زم زم کیسے ملے گا؟ نئی پالیسی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے والے پاکستانی حجاج کرام کے لیے ایئرلائنز نے سامان کی حد اور آبِ زم زم کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔

نئے ضوابط کے مطابق حجاج کرام اپنے ذاتی سامان کے ساتھ آبِ زم زم کی بوتل لے کر سفر نہیں کر سکیں گے، جبکہ ہر پاکستانی حاجی کو 5 لیٹر آبِ زم زم مقررہ طریقہ کار کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان آنے والے حجاج کو آبِ زم زم وطن پہنچنے پر ایئرپورٹ سے وصول ہوگا، جبکہ سعودیہ کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو آبِ زم زم کی بوتل سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر ہی دی جائے گی۔

پالیسی کے تحت سرکاری اور نجی پاکستانی ایئرلائنز سے سفر کرنے والے حجاج کرام 40 کلوگرام تک چیک اِن سامان اپنے ساتھ لا سکیں گے۔ دوسری جانب سعودی ایئرلائنز کے مسافروں کے لیے سامان کی حد 46 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

مزید برآں پاکستانی اور سعودی ایئرلائنز کے مسافروں کو 7 کلوگرام تک ہینڈ کیری سامان ساتھ رکھنے کی اجازت برقرار رہے گی۔

حج انتظامات کے ذمہ دار حکام نے حجاج کرام کو تاکید کی ہے کہ روانگی اور واپسی کے دوران سامان کے وزن اور دیگر سفری قواعد کی مکمل پابندی کریں تاکہ سفر کے تمام مراحل آسانی اور نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہو سکیں۔