ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دس لاکھ بے وطن انسانوں کی امریکہ بدری، امریکی سپریم کورٹ نے ظالمانہ حکم دے دیا

دس لاکھ بے وطن انسانوں کی امریکہ بدری، امریکی سپریم کورٹ نے ظالمانہ حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ کی سپریم کورٹ نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پانچ لاکھ امیگرنٹس کی مکمل بربادی کے لئے ظالمانہ اقدامات کی اجازت دے دی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ اقدامات امریکہ کو پھر سے دولت مند بنانے کے لئے کر رہے ہیں۔ 

ایک ثقہ امریکی نیوز ایجنسی نے آج بتایا کہ امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر  ٹرمپ کو 500,000 لوگوں کے لئے انسانی پیرول ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے: عدالت انتظامیہ کو کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے تارکین وطن کے لیے عارضی قانونی تحفظات ختم کرنے کی اجازت دے گی۔

 سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی نہیں ہے، لیکن بوسٹن میں پہلی امریکی سرکٹ کورٹ آف اپیل میں کیس آگے بڑھنے کے دوران یہ تحفظات کو ختم کر دیتا ہے۔

سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ کے لیے لاکھوں تارکینِ وطن کو قانون کے مطابق حاصل "عارضی قانونی تحفظات" چھین لینے کا راستہ صاف کر دیا، جس سے ایسے لوگوں کی کل تعداد بڑھ  کر ایک ملین ہو گئی جو نئے سرے سے امریکہ بدری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے ججوں نے ایک نچلی عدالت کے اس حکم کو ختم کر دیا جس نے چار ممالک: کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کےپانچ لاکھ  500,000 سے زیادہ تارکین وطن کے لیے انسانی بنیادوں پر پیرول تحفظات کو برقرار رکھا تھا۔

سپریم کورٹ سے  یہ فیصلہ اس وقت آیا  ہےجب عدالت نے انتظامیہ کو ایک اور کیس میں تقریباً 350,000 وینزویلا کے تارکین وطن سے عارضی قانونی حیثیت منسوخ کرنے کی اجازت دی ہے۔

عدالت نے  دس لاکھ بے وطن انسانوں کو امریکہ سے دھکا دے کر نکال دینے کا سبب بننے والے اپنے مختصر حکم میں اپنے استدلال (قانونی جواز)  کی وضاحت نہیں کی، جیسا کہ اس کے ہنگامی ڈاکٹ میں عام  طور پر بتایا جاتا  ہے۔ سپریم کورٹ کے بنچ کے  دو ججوں نے  اس فیصلے سے پبلکلی اختلاف کیا۔

انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں ہنگامی اپیل دائر کی جب بوسٹن میں ایک وفاقی جج نے پروگرام کو ختم کرنے کے لیے انتظامیہ کے دباؤ کو روک دیا۔ محکمہ انصاف کا استدلال ہے کہ اپنے آبائی ممالک میں ہنگامہ آرائی سے فرار ہونے والے لوگوں کے تحفظات کا مطلب ہمیشہ عارضی ہوتا ہے، اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو عدالتی مداخلت کے بغیر انہیں منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان ابیگیل جیکسن نےدعویٰ کیا کہ سابق ڈیموکریٹ صدر جو  بائیڈن کی پالیسیاں امیگریشن قانون کے مطابق نہیں تھیں۔ ابیگیل جیکسن نے کہا، "ہمیں امریکی عوام کے تحفظ کے لیے اپنے اقدامات کی قانونی حیثیت پر یقین ہے اور سپریم کورٹ سے اپنے مؤقف کو درست  ثابت کرنے کے لیے مزید کارروائی کے منتظر ہیں۔"