ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر شالیمار ٹاؤن میں معروف سویٹس یونٹ کی چیکنگ کی گئی،قوانین کی خلاف ورزیوں پر سویٹس یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ  صفائی کے ناقص انتظامات، کاکروچز، مکھیوں کی بھرمار پائی گئی، ایکسپائر گلاب جامن برآمد، ایکسپائر بسکٹ بھی فروخت کیلئےڈسپلے میں موجود تھے،فروخت کیلئے تیار اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود پائی گئی،بدبودار ماحول، لازم ریکارڈبھی عدم موجود پایا گیا، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل نامکمل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔

عاصم جاوید نے مزید کہا کہ ملاوٹ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں؛کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔