ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر ایشیا ایکس  کی پہلی پرواز  پہنچ گئی، واٹر سیلوٹ اور کیک کے ساتھ والہانہ استقبال

ایئر ایشیا ایکس  کی پہلی پرواز  پہنچ گئی، واٹر سیلوٹ اور کیک کے ساتھ والہانہ استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آزاد نہڑیو: ملائیشیا کی کم ترین کرایوں والی معروف ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی، جس کا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور دیگر حکام نے والہانہ استقبال کیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر پرواز کی آمد پر روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا جبکہ ڈیپارچر لانچ میں کیک کاٹا گیا۔ کوالالمپور سے آنے والی پرواز میں 298 مسافر کراچی پہنچے جبکہ واپسی پر 315 مسافر سوار ہوئے۔

ملائیشیا کے قونصل جنرل نے مسافروں کا خود استقبال اور الوداع کیا۔ٹی سی بی پاکستان میں ایئر ایشیا کا جنرل سیلز ایجنٹ ہے۔

سی ای او علی خواجہ علی مجید کا کہنا تھا کہ ایئر ایشیا ایکس ملائیشیا کی بڑی ایئر لائن ہے، اس کا پاکستان آنا فضائی صنعت کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
یاد رہے کہ ایئر ایشیا ایکس نے کراچی کے لیے ابتدائی طور پر 4 پروازیں چلائی ہیں جبکہ جلد ہی لاہور اور اسلام آباد کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔