چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے نے اینٹی کرپشن کے موقف کی تائید کردی

چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے نے اینٹی کرپشن کے موقف کی تائید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون 2 میں غیرقانونی تعمیرات کا معاملہ،  چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے نے اینٹی کرپشن کے موقف کی تائید کردی ،غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کیخلاف تادیبی کارروائی کے لئے لکھ کردے دیا ، سابق ڈائریکٹر سلمان محفوظ ، طیب علی ، عثمان بشیر اور عنایت علی کو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث قرار دیا گیا.

چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے شکیل انجم منہاس نے زون ٹو کے ہٹائے گئے افسران کو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث قرار دے دیا ہے ،  چیف ٹاؤن پلانر نے اپنے افسران کے خلاف ایڈمنسٹریشن کو ریگولر انکوائری کی سفارشات بھجوادی ہیں، اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے ابتدائی طور پر 49 سے زائد غیرقانونی پراپرٹیز کا ریکارڈ مرتب کیا تھا، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنایت علی کی نگرانی میں سبزہ زار، مرغزار کالونی ، کٹار بند روڈ اور ملتان روڈ پر تعمیر ہونے والی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا ۔

سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان بشیر کی تعیناتی کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن کی حدود میں بننے والی غیرقانونی تعمیرات کا ڈیٹا بھی منگوایا گیا تھا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر طیب علی کی نگرانی میں اعظم گارڈن ، یتم خانہ چوک ، ملتان روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ کینال روڈ کے گردو نواح میں تعمیرات کا ریکارڈ مرتب کیا گیا تھا ۔

سابق ڈائریکٹر زون 2 سلیمان محفوظ کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی،  انویسٹی گیشن افسراینٹی کرپشن اعتزاز منیر گوندل نے عدم تعاون اور تاخیری حربے استعمال کرنے پر یک طرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دے رکھا ہے ۔