سندھ ہائیکورٹ کا سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام شروع کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام شروع کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ 

نیشنل ہائی وے اتھارٹی( این ایچ اے) حکام نے عدالت کو یقین دہانی کرادی کہ 30 جون سے سکھر حیدرآباد موٹر وے کا کام شروع ہوجائے گا۔گزشتہ روز سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سماعت ہوئی۔ این ایچ اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر کے لیے مطلوبہ رقم موصول ہو چکی ہے۔ سندھ حکومت اور ڈونرز نے پیسے بھی ادا کردیے۔ 

این ایچ اے حکام کا کہنا تھا کہ نوشہروفیروز کے علاوہ دیگر مقامات پر 30 جون سے موٹروے کا کام شروع کردیا جائے گا کیونکہ زمین کی خریداری کے معاملے پر نوشہروفیروز میں کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔