ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز کی عمران خان سے ملاقات

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز کی عمران خان سے ملاقات
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز کی زمان پارک آمد ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا تعلقات، دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ جمہوریت کے فروغ و استحکام اور آئین و قانون کی حکمرانی کے حوالے سے تحریک انصاف کے فلسفہ و منشور پر مفصل گفتگو  کی گئی۔

ملاقات میں انسانی حقوق کے عالمی چارٹر، پاکستان میں بنیادی حقوق خصوصاً خواتین اور سیاسی کارکنان کے حقوق کی کیفیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ پاکستان میں جمہوریت کے معیار، معاشی چیلنجز اور تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری جیسے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

Bilal Arshad

Content Writer