اہم اسلامی ملک نے اسرائیل کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے

اہم اسلامی ملک نے اسرائیل کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانٹیرنگ ڈیسک: متحدہ عرب امارات ( یو اے ای)نے اسرائیل کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے "رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاہدے پر مہینوں سے جاری مذاکرات کے بعد دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ عرب ریاست کے ساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ ہے جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ کی 2 ریاستوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینا ہے۔

  یو اے ای میں اسرائیل کے سفیر عامر ہائیک نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ’ آئندہ گھنٹے میں یو اے ای اور اسرائیل ایف ٹی اے پر دستخط کریں گے‘، معاہدے کے بعد اپنے ہی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ڈن‘۔

اسرائیل میں یو اے ای کے سفیر محمد الخواجہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایک ’بے مثال کامیابی‘ہے اور دونوں ممالک کاروبار مارکیٹ تک تیز رسائی اور کم ٹیرف سے مستفید ہوں گے۔ دونوں ممالک تجارت میں اضافے، ملازمتوں میں اضافے، نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مضبوط تعاون کے لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یو اے ای اسرائیل بزنس کونسل کے صدر دوریاں براک کا کہنا ہے کہ تجارتی معاہدے نے ٹیکس کی شرح، دانشورانہ ملکیت اور درآمدات کو واضح کیا ہے جو اسرائیلی کپمنیوں کو یو اے ای اور خاص طور پر دبئی میں اپنے دفاتر قائم کرنے میں حوصلہ افزائی کرے گا۔ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ تقریباً ایک ہزار اسرائیلی کمپنیاں یو اے ای یا اس کے ذریعے جنوبی ایشیا، مشرق بعید اور مشرقِ وسطیٰ میں کام کریں گی۔