12 تھانوں کے افسروں کیخلاف کارروائی؛سی سی پی او کو مراسلےارسال

12 تھانوں کے افسروں کیخلاف کارروائی؛سی سی پی او کو مراسلےارسال
کیپشن: CCPO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)تفتیش ٹھیک نہ کرنے پر پراسیکیوشن آفس نے لاہور کے بارہ تھانوں کے تفتیشی افسران کے خلاف سی سی پی او کو فوری کارروائی کیلئے مراسلے بھجوا دئیے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ پراسیکیوشن میں پولیس کی طرف سے پیش کیے جانے والے چالانوں میں ناقص تفتیش سامنے آئی،جس پر عدالتی پراسیکیوٹروں نے سی سی پی او کو تفتیشی افسران کےخلاف کارروائی کے مراسلے بھجوانے شروع کر دئیے ہیں، پہلے مرحلے میں بارہ تھانوں کے تفتیشی افسران کیخلاف نوٹس بھجوائے گئے۔

مزید پڑھئے: سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ اوز کو خبردار کردیا

سی سی پی او سے ناقص تفتیش کرنیوالوں کےخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی، جن تھانوں کے تفتیشی افسران کےخلاف کارروائی کی استدعا کی ان میں نشترکالونی کے ٹی ایس آئی محمد احسان، سلیم خان، تھانہ شادباغ کے احمد نواز، محمد نواز احمد، تھانہ گوالمنڈی کے محمد ثقلین احمد جبکہ تھانہ نواں کوٹ اور مصری شاہ سمیت ایک درجن تھانوں کے تفتیشی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  اے این ایف اور لاہور پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاجس کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لی جائے گی، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے جیلیں بھر دیں گئے،کاہنہ میں منشیات فروشوں کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔

غلام محمود ڈوگر کا کہناتھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سات مقدمہ درج کیے گئے جبکہ ایس ایچ او کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اب کسی جگہ منشیات فروشی کی اطلاع پر اگر کارروائی نہ ہوئی تو ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج ہو گا۔پولیس میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer