شہزاد اکبر کا شہباز شریف کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کا عندیہ

شہزاد اکبر کا شہباز شریف کیخلاف ریفرنس فائل کرنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (حسن خالد) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شوگر کمیشن کی رپورٹ پبلک کر کے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، شاہد خاقان عباسی رپورٹ کے معاملے پر تو اتر سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب  شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے شوگر کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لائی گئی، رپورٹ میں حیران کن انکشافات کے ساتھ ساتھ پریشان کن چیزیں بھی ہیں، رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ جس وقت برآمد کی اجازت دی گئی چینی سرپلس تھی، قیمتیں بڑھنے کی وجہ سٹے والوں کا شوگر ملز سے گٹھ جوڑ ہے، کمیشن نے سندھ کے وزیر اعلیٰ کو بلایا وہ پیش نہیں ہوئے، پنجاب کے وزیراعلیٰ اور اسد عمر نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر جوابات دیئے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے 24 گھنٹے کے نوٹس پر چینی کی برآمد کیلئے 20 ارب کی سبسڈی دی، انہوں نے بطور وزیر اعظم سلیمان شہباز کی ایما پر سبسڈی دی، رپورٹ میں 9 شوگر ملوں میں ایک ہی قسم کی پریکٹس کی نشاندہی کی گئی، اگر ٹیکس چوری کو ہی دیکھ لیں تو اربوں کی ریکوری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ العربیہ شوگر مل نے2017-18ء میں کسانوں کو سوا ارب روپے کی کم ادائیگی کی، شہباز شریف خادم اعلیٰ پنجاب کے تھے پر تجوریاں اپنے خاندان کی بھر رہے تھے۔

معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ اب شہباز شریف کیخلاف ٹی ٹی کیسز میں ریفرنس فائل ہونے جارہا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات سے متعلق سوال پر شہزاد اکبر نے کہا کہ بطور وکیل عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، تمام سوالات کا جواب عدالت میں دوں گا۔

واضح  رہے کہ 21 مئی کو وفاقی حکومت نے شوگر  انکوائری کمیشن کی 347 صفحات پر مشتمل رپورٹ پبلک کر دی تھی جس میں چینی بحران کا ذمہ دار ریگولیٹرز کو قرار دیا گیا تھا، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ کمیشن کی رپورٹ من وعن عوام کےسامنے رکھی جائے۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer