ایل ڈی اے نے دور حکومت میں بڑےمنصوبوں پر کام کیا: خواجہ احمد حسان

ایل ڈی اے نے دور حکومت میں بڑےمنصوبوں پر کام کیا: خواجہ احمد حسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شارخ ندیم:مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی سال کی تیسری گورننگ باڈی کا اجلاس، اجلاس میں ڈولپمنٹ پراجیکٹس ، کورٹ کےحکمات پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان وزیر اعلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے شکیل احمد، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، ایم پی اے رانا ارشد، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین، ایم پی اے باو اختر ، چیف ٹاون پلینر ندیم اختر زیدی اور ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرذیشان شبیر رانا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت اورنج لائن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں ایل ڈی کی کارکردگی اور پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، الوداعی اجلاس میں خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ایل ڈی اے نے اس دور حکومت میں بڑے پراجیکٹ پر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کو ننکانہ ، شیخوپورہ اور قصور میں بھی بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کو ایسا ادارہ بنانا چاہتے ہے کہ عوام کو با آسانی سہولت مل سکے۔