ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کیلئے نوید، شہباز شریف نے بڑی منظوری دیدی

ایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کیلئے نوید، شہباز شریف نے بڑی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت نے جاتے جاتے ایوان وزیر اعلیٰ کے ملازمین کو بڑی خوشخبری تو دیدی مگر قومی خزانے پر نیا بوجھ ڈال گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔چیف جسٹس پاکستان کا وزراء، بیوروکریٹس سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا آج آخری روز ہے، آج رات 12بجے پنجاب اسمبلی اور کابینہ ڈی نوٹیفائی ہو جائیگی، محکمہ قانون باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کرے گا، الیکشن سے قبل خادم پنجاب کے خادموں کو اضافی تنخواہوں سے نوازنے کی سمری ایوان وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی گئی تھی ، افسران و ملازمین کو اضافی تنخواہیں دینےاور اخراجات کا تخمینہ بھی طے کیا گیا تھا۔ایوان وزیر اعلی پنجاب میں 715سے زائد خادم ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ان افسران و ملازمین کے لیے دو بنیادی تنخواہیں منظور کرلیں گئیں ہیں ۔ 

خبر پڑھیئے۔۔۔۔رخصت ہونے سے قبل حکومت کا عوام کو آخری تحفہ

بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں ملازمین وُافسران کی تعداد س715سے زائد ہے جس میں5مشیر ، 5 سیکیورٹی آفیسر، 3 سیکرٹری، 1 اسپیشل سیکرٹری ، 7 ایڈیشنل سیکرٹری ، 15ڈپٹی سیکرٹری ، 10 پرائیوٹ سیکرٹری، 28 سیکشن آفسیر اور اور 51اسسٹنٹ سمیت دیگر شامل ہیں ۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔سیاست کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں: شہباز شریف
 ذرائع نے واضع کیا ہے کہ یہ عید الاونس نہیں۔ بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی صوابدید پر افسر و ملازمین کو اضافی تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ ایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 کروڑ 83 لاکھ روپے جاری ہوں گے۔