ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسحاق ڈار چین کیلئے روانہ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع

 اسحاق ڈار چین کیلئے روانہ، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں۔

 دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ پاک چین تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔