پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

   پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، اس حوالے سے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے دعا کروائی اور شمعیں روشن کی گئیں۔

پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور  دعائیہ تقریبات ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔

کراچی کے ہولی ٹرینٹی کتھیڈرل میں بھی ایسٹر کی مناسبت سے عبادات اور دعائیہ تقریب ہوئیں۔

 صدر مملکت آصف زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی اور کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کرکام کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے قیام پاکستان اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ  مسیحی برادری پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لیے فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔