(راؤ دلشاد حسین) قرنطینہ سینٹرز میں موجود کورونا وائرس کے متاثرین کے اہل خانہ کو اشیائے خورونوش کے دو ہزار راشن بیگز بھجوا دئیے گئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کہتے ہیں کہ متاثرہ افراد کے خاندانوں کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا کیا جارہا ہے۔
جلو میں واقع پی ڈی ایم اے کے ویئر ہاوس سے کورونا متاثرین کی فیملیز کو دو ہزار راشن بیگز بھجوا دیئے گئے ہیں۔ راشن بیگز میں دس کلو آٹا، چینی، چاول، کیچپ، دال مونگ، دال چنا، چنے اور مصالحہ جات شامل ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرین کی فیملیز کو دو ہزار پانی کی بوتلیں بھی فراہم کردی گئیں۔ ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج کوروناوائرس کے متاثرین کے خاندانوں کو 24 ہزار راشن کے تھیلے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ متاثرین کے اہل خانہ کو چودہ روز کا راشن بھجوایا گیا ہے۔