بالی ووڈ کی ایک اور فلم لاہور کے سینما گھروں کی زینت بن گئی

بالی ووڈ کی ایک اور فلم لاہور کے سینما گھروں کی زینت بن گئی
کیپشن: City42- Baghi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)   سال کی مہنگی ترین بالی ووڈ ایکشن فلم باغی ٹو لاہور سمیت پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے،جس میں اداکار ٹائیگر شروف نے مرکزی کردار ادا کیا۔

پاکستانی فنکار چاہے بھارت میں کام کریں یا نہ کریں لیکن بھارتی فلمیں پاکستنان میں ریلیز ہوتی رہیں گی, بالی ووڈ فلم باغی ٹو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں اداکار ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیشا پٹانی ان کے مدمقابل اپنی اداکاری کے جوہر  دکھاتی نظر آئیں گی۔ایکشن سے بھرپور فلم میں اینگری مین کا کردار ادا کرنے والے ٹائیگر اپنی محبوبہ کو چھڑوانے اس انداز میں نکلتے ہیں کہ ہالی ووڈ کے ایکشن کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔

فلم کو بڑے منفرد انداز سے پکچرائز کیا گیا ہے اور یہ  لاہور شہر کے تیس سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے، اس فلم میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا ایک رومانوی گیت بھی شامل ہے جو فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکا۔