سٹی 42 : ڈیورنڈ روڈ لائٹس خراب ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوب گیا .
اندھیرےکےباعث ٹریفک روانی متاثر، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ سڑک پراندھیرےکےباعث حادثات کاخدشہ رہتا ہے، متعدد شکایات کے باوجود بھی لائٹس کو ٹھیک نہیں کیا گیا ۔
شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے نوٹس لے کر لائٹس ٹھیک کرانےکا مطالبہ کیا ہے۔