ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : مشکوک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا

اسلام آباد : مشکوک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مشکوک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔

 پولیس ذرایع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں پرائم منسٹر ہاؤس، وفاقی سیکرٹریٹ اور دیگر حساس عمارات سے کچھ فاصلے پر واقع  سیکٹر ایف سکس ون  کے قریب ایک مشکوک سرویلنس ڈرون گر کر تباہ ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مشکوک ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے کر تھانے میں منتقل کر دیا گیا۔

 اب تک یہ سامنے نہیں آیا کہ یہ ڈرون کس نے کہاں سے اڑایا تھا، ساتھ ہی یہ بھی سامنے نہیں آیا کہ یہ ڈرون تباہ کیسے ہوا۔ اس  ڈرون سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی طرح کا ڈرون اڑانے پر سخت پابندی ہے۔