راو دلشاد: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے جاتی عمرہ میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، لاہور کی تنظیم، پارٹی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااس کے دوران پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط، متحرک اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فعال بنانے سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر تنظیمی معاملات کو مؤثر بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال کرنے پر بھی غور کیا گیا۔