سٹی 42: اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے کوئٹہ کان حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام اور جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
ترجمان ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایران نے کان حادثے میں جاں بحق 32 مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتا افراد کی محفوظ بازیابی کے لیے بھی دعاگو ہے۔
ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ایران کی دعائیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔