وقاص احمد:سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے اعلان کیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے جائیں گے، جبکہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس کے ساتھ ان کے روٹ پرمٹ بھی معطل ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بغیر ترپال مٹی، ریت لے جانے والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کا شہر لاہور میں داخلہ پہلے ہی بند ہے، جبکہ خلاف ورزی پر 1013 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے قائم ہیں اور 45 اسپیشل ٹیمیں بھی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
سی ٹی او کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی 3,649 اور آلودگی کا باعث بننے والی 2,183 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ بغیر فٹنس اور خستہ حال 6,820 گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ہے۔