سٹی 42 : موبائلز سکواڈ نے سندھ میرپور کا خطرناک ڈاکو اور اے کیٹگری کا اشتہاری گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو ناکہ ٹھوکر کے جوانوں نے گرفتار کیا۔ ملزم پر سندھ میں ڈکیتی،راہزنی و دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ترجمان موبائلز سکواڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم اپنے گینگ سے ناراض ہوکر لاہور آیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہاری عامر کو کارروائی کےبعدسندھ میر پور پولیس کے حوالے کردیا جائے گا ۔ ملزم کو متعلقہ پولیس کی آمد تک تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا ہے۔
ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ شہر کےداخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔