سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ان کے کیے کی سزا مل رہی ہے، جو جو نو مئی میں ملوث تھا اس کو سزا ملنی چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی اراکین کو سزائیں سنائے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ان کو دیر سے سزائیں دی جا رہی ہیں یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کوئی آسمان سے اترا ہے جو اسے سزا نہیں ہونی چاہیے، ایوب خان کا پوتا جو ہمیں جمہوریت سکھاتا ہے اس پر کیا کہا جا سکتا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں کنفرم نہیں ہے کے سزا ہوئی ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مگرمچھ کے آنسو رو رہی ہے۔ نو مئی کا اقدام کرتے ہوے ان کو خیال نہیں تھا۔ نو مئی کوئی انڈیا یا اسرائیل نے نہیں کیا تھا پی ٹی آئی نے کیا تھا۔