ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ،الرٹ جاری

لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ،الرٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ پید ہوگیا۔

:پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا،   قصور، شیخوپورہ، جہلم ،گجرات اور سیالکوٹ میں شدید بارش متوقع ہے، ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، لیہ میں سیلابی ریلوں سے تباہی، درجنوں دیہات زیر آب آگئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے 2 بچیاں دم توڑ گئیں، مون سون بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 289 ہوگئی، مرنے والوں میں 136 بچے، 102 مرد،51 خواتین شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 158، خیبر پختونخوا 64 ، سندھ میں 28 اموات ہوئیں، بلوچستان میں 20، جی بی میں 9، آزاد کشمیر 2، اسلام آباد میں 8 افراد لقمہ اجل بنے۔