مائدہ وحید:پیر غازی روڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہوگیا ۔ مکین گرمی میں پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ مکینوں نے شکوہ کیا کہ دور دراز سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے ۔
پیر غازی روڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند ہونے کے باعث مکین گرمی میں پینے کے پانی سے محروم ہو گئے۔مکینوں نے شکوہ کیا کہ گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔
دور دراز سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے۔متعلقہ حکام شکایات کے باوجود کان نہیں دھرتے ۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سےواٹر فلٹریشن پلانے کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔