ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے ویزا اپوائنٹمنٹ کے دورانیہ میں بڑی کمی کردی گئی

 پاکستانیوں کیلئے ویزا اپوائنٹمنٹ کے دورانیہ میں بڑی کمی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانیوں کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹ کے دورانیہ میں بڑی کمی کر دی گئی ۔ 

ذرائع امریکی سفارتخانہ کے مطابق سیاحتی ، تعلیمی اور کاروباری ویزا اپوائنٹمنٹ کے لیے دورانیہ کم کیا ہے۔ ویزہ کے اجرا میں پاکستانی طلبا کو ترجیح دی جارہی ہے۔ ویزہ اپوائںنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230. دن کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے درمیان ماہانہ 10 ہزار ویزہ درخواستیں پراسیس کررہے ہیں ۔ ویزہ مسترد کیے جانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے ۔ ویزہ اپوائنٹمنٹ مدت کم کرنے کے لیے مزید قونصلر افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ۔