کراچی میں لٹیرا دو خواتین سے پرس چھین کرلے گیا، کیمرےنے منظر محفوظ کر لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں سے خواتین بھی محفوظ نہیں رہیں۔
اسٹریٹ کرمنلز دن ہو یا رات یا کوئی بھی علاقہ بلا خوف و خطر واردات کی اور فرار ہو جاتے ہیں۔
نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی تھری انڈا موڑ کے قریب خواتین سے دن دہاڑے واردات کی سی سی ٹی وی سٹی 42 نیوز کو موصول ہوگئی۔
موٹرسائیکل سوار ملزم نے دو خواتین س کو گلی میں تنہا آتے دیکھا تو دلیری کے ساتھ انہیں اسلحہ دکھا کر روک لیا، مزاحمت کرنے پر دھکے دے کر گرا دیا اور  پرس اور بیگ چھین کر موٹر بائیک پر فرار ہو گیا۔
موٹرسائیکل مسلح شخص نے خواتین کو گلی میں آتا دیکھ کر موٹرسائیکل واپس موڑی، ملزم نے موٹرسائیکل کھڑی کی اور اتر کر گلی سے گزرتی دو خواتین کی جانب بڑھا، خواتین نے ملزم سے مزاحمت کی لیکن ناکام رہیں۔ 
ملزم نے خواتین سے پرس چھینے اور موٹرسائیکل پر بیٹٹھا اور فرار ہوگیا۔ کرائم کی بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان ہیں لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں۔