اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا

اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انسپکٹر پولیس (آئی جی)، چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اورصوبائی وزراء شرکت کریں گے۔اجلاس میں 3 رکنی کمیٹی تحقیقات سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی ممبران اسکینڈل کے ذمے داروں سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طور پر منشیات اور ممنوعہ ادویات سمیت دیگر غیرقانونی کاموں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔پولیس نے یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو چند روز قبل جبکہ ڈائریکٹر فنانس محمد ابوبکر کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا، ملزمان سے کرسٹل آئس اور ممنوعہ جنسی ادویات برآمد ہوئی تھیں۔

افسران کے موبائل فون کا فرانزک مکمل کر کے سیل فونز کی ویڈیوز، چیٹس اور تصاویر سے متعلق جامع رپورٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔محسن نقوی نے کہا تھا کہ ذمے داروں کو سخت سزا ملے گی، اسکینڈل پر جوڈیشل انکوائری کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کریں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر