ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس 5 اگست کو طلب

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس 5 اگست کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس 5 اگست کو طلب کر لیا گیا، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری سمیت 8 اہم ایجنڈے منظوری کےلیےپیش کیے جائیں گے۔

وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے گورننگ باڈی کا ساتواں اجلاس طلب کیا ہے، گورننگ باڈی کے ممبران کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، ایل ڈی اے گورننگ باڈی میں سابقہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کے ریفرنس کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔

ایس اینڈ جی اے ڈی نے ایل ڈی اے کو ایس آئی ایچ کی نجکاری کا ریفرنس بھجوایا تھا، ایل ڈی اے اور واسا کے درمیان فیسوں کی وصولی سے متعلق حل طلب مسائل کا ایجنڈا بھی پیش کیا جائے گا۔

لاء ڈائریکٹوریٹ کے لیے ایس او پی منظوری کے لئے پیش کیے جائیں گے، یو ڈی ونگ کے آڈٹ کے لیے کمرشل آڈیٹر کی خدمات لینے کا ایجنڈا رکھا جائے گا، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی نے اجلاس کو حتمی ایجنڈے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer