سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستانی شاہینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ٹیم پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ آسٹریلیا کیخلاف سب سے بڑا سکور کرکے تاریخ رقم کردی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے پاکستانی ٹیم آئندہ بھی جیت کا سلسلہ ہمیشہ برقرار رکھے۔