سٹی 42: لاہور میں بسنت کی تیاریاں، انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت فیسٹیول 2026 کے لیے 'کوئیک رسپانس ٹیمیں' تشکیل دے دیں۔ ہر تحصیل میں عوامی حفاظت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے (QRTs) تعینات ہوں گی ۔
اسسٹنٹ کمشنرز کوئیک رسپانس ٹیموں کے سربراہ (کنوینر) مقرر کیے گئے ۔ ٹیموں میں ریسکیو 1122، لیسکو، ایل ڈی اے، واسا اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کی چھتوں پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ انتظامیہ نے 2 فروری تک تمام خطرناک عمارتوں کا معائنہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ مکمل کرنے کا حکم دیا ۔
بوسیدہ عمارتوں کے مالکان سے حلف نامے لیے جائیں گے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔ڈی سی لاہور نے بسنت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے ٹیمیں تیار کرلیں ۔